صفحه اصلی » خبریں » معاشیات » گیس پائپ لائن ہماری ترجیحات میں سے ہے: صدر ممنون حسین

گیس پائپ لائن ہماری ترجیحات میں سے ہے: صدر ممنون حسین

شائع کیا گیا 18 آوریل 2016میں | کیٹیگری : معاشیات
فونٹ سائز

پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر عملدرآمد، اسلام آباد کی ترجیحات میں شامل ہے۔

صدر ممنون حسین نے یہ بات ترکی کے اخبار صباح کے ساتھ، اسلامی تعاون تنظیم کے تیرہویں سربراہی اجلاس کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن سے، پاکستان کی انرجی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ترکی کے صباح اخبار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ پاکستان، ایران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھائے جانے کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس کا خیال ہے کہ ان پابندیوں کے خاتمے سے، ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

ممنون حسین نے، صدر روحانی کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ہمیں صدر ایران کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا اور ان کا دورہ اسلام آباد، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کے لئے ایک قیمتی موقع تھا۔

انہوں نے کہا کہ صدر روحانی کے دورہ اسلام آباد میں ایران اور پاکستان نے تعاون کی چھ دستاویزات پر دستخط کئے اور دونوں فریق آئندہ پانچ برسوں میں اپنے درمیان تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے میں پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین
کمینٹس

جواب دیں

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *


یک + 3 =