صفحه اصلی » خبریں » آج کا تبصرہ » پہلی محرم الحرام کے واقعات

پہلی محرم الحرام کے واقعات

شائع کیا گیا 04 اکتبر 2016میں | کیٹیگری : آج کا تبصرہ
فونٹ سائز

پہلی محرم الحرام کے واقعات

1. حضرت امام حسین (علیہ السلام) کا قصر بنی مقاتل پر آپہنچنا

حضرت امام حسین (علیہ السلام) پہلی محرم کو قصر بنی مقاتل پر آ پہنچے، اسی مقام پر آپ نے عبیداللہ بن حر جعفی سے مدد کرنے کی دعوت دی لیکن اس نے حضرت کی نصرت کرنے سے انکار کیا۔ بعد میں اس نے انکار کرنے پر پشیمانی کا اظہار کیا۔ (ارشاد،ج2، ص81٫)

2. مدینہ کے لوگوں کا یزید کے خلاف قیام:
سنہ 63 ہجری میں مدینہ کے لوگوں نے یزید کے خلاف قیام کیا۔ یہ واقعہ تب رونما ہوا جب عبداللہ بن حنظلہ کی نمائندگی میں مدینہ کے کچھ لوگ شام گئے اور جب انہوں نے یزید کی شرابخواری، جوئے کھیلنے اور کتوں کے ساتھ کھیلنے کو دیکھا تو واپسی مدینہ میں آکر مدینہ کے لوگوں کو بتایا اور بنی امیہ کی سلطنت کے حالات کو واضح طور پر بیان کیا۔ لوگوں کا یہ سنا ہی تھا تو انہوں نے یزید کو خلافت سے برکنار کرنے میں انفاق کرلیا اور عبداللہ بن حنظلہ کی قیادت سے یزید کے خلاف علم بغاوت بلند کیا۔ انہوں نے بنی امیہ کے تمام لوگوں کو مدینہ سے باہر پھینک نکالا۔ شامی افواج نے پتہ چلتے ہی مدینہ کی طرف رخ کیا جو واقعہ حرہ کے نام سے مشہور ہے۔ (الوقایع و الحوادث،ج2،ص 49)

3. پہلی بار زکات جمع کرنا (9 ہجری)
سنہ 9 ہجری میں پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے پہلی بار کچھ افراد کو زکات لینے کے لئے مدینہ کے گرد و نواح کے علاقوں میں بھیجا (الوقایع و الحوادث،ج2، ص 42/ قلائد النحور،ج محرم و صفر، ص 15)

متعلقہ مضامین
کمینٹس

جواب دیں

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *


7 + پنج =