صفحه اصلی » خبریں » سیاسی » شیخ علی سلمان کی گرفتاری پر حزب اللہ لبنان کا ردعمل

شیخ علی سلمان کی گرفتاری پر حزب اللہ لبنان کا ردعمل

شائع کیا گیا 31 دسامبر 2014میں | کیٹیگری : سیاسی
فونٹ سائز

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مخالفین کے ساتھ مذاکرات کرکے فوری طور پر شیخ علی سلمان کو رہا کردے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

بحرینی حکومت نے جمعیت الوفاق کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کی گرفتاری کی مدت ميں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے بحرینی عوام کے خلاف بحرینی حکومت کے اقدامات کو وحشیانہ اور بہیمانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت، بحرینی عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی پالیسی ترک کردے ورنہ اس کے سنگین نتائج کی ذمہ داری بحرینی حکومت کے کاندھے پر ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان، بحرینی عوام کے مطالبات اور احتجاجات کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور آل خلیفہ حکومت کو چاہیے کہ بحرینی عوام کے مطالبات کا احترام کرتے ہوئے انھیں تسلیم کرلے۔

انھوں نے کہا کہ بحرین میں آزادی کو سرکوب کرنے کا عمل جاری رہنے کی صورت میں اس ملک کے حکمراں بھی محفوظ نہيں رہیں گے۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ جو کچھ بحرین میں ہورہا ہے وہ آل خلیفہ کی ظالم حکومت کو امریکہ اور برطانیہ کی حاصل حمایت کے دائرے ميں، اور علاقے میں اسرائیل کو مستحکم کرنے کے لئے انجام پارہا ہے۔

متعلقہ مضامین
کمینٹس

جواب دیں

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *


2 + = چهار