صفحه اصلی » خبریں » سیاسی » شیخ علی سلمان کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

شیخ علی سلمان کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

شائع کیا گیا 28 دسامبر 2014میں | کیٹیگری : سیاسی
فونٹ سائز

بحرینی عوام نے گزشتہ شب جلوس نکال کر جمعیت وفاق ملی کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کو وزارت داخلہ میں طلب کئے جانے کے حکم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت عوام میں اشتعال پیدا کرنے کے اپنے غیر معقول اقدام کی خود ذمےدار ہے۔

مظاہرین نے  بحرین کے شیعہ عالم دین جد الحفصی کے عدالت میں پیش ہونے اور اس کی تفتیش پر مبنی عدالت کے فیصلے کی بھی مذمت کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں شیخ علی سلمان اور شیخ جد الحفصی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر دینی اور سیاسی شخصیات کو کسی طرح کی تکلیف پہنچائی گئي تو بحرین ایک نامعلوم منزل کی جانب چل پڑے گا۔

واضح رہے کہ بحرین کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے دن جمعیت وفاق ملی کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کے گھر کا محاصرہ کر کے تفتیش کے لئے ان کو اتوار کے دن طلب کیا تھا۔

متعلقہ مضامین
کمینٹس

جواب دیں

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *


+ یک = 10