صفحه اصلی » خبریں » سیاسی » حزب اللہ لبنان کو دہشتگرد قرار دینا علاقے کے مفاد میں نہیں ہے

حزب اللہ لبنان کو دہشتگرد قرار دینا علاقے کے مفاد میں نہیں ہے

شائع کیا گیا 03 مارس 2016میں | کیٹیگری : سیاسی
فونٹ سائز

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خلیج فارس تعاون کونسل کی جانب سے حزب اللہ لبنان کا نام دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو حزب اللہ لبنان کو دہشتگرد قرار دے رہے ہیں انھوں نے چاہتے یا نہ چاہتے ہوئے لبنان کی سلامتی کو نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران حزب اللہ لبنان پر صیہونی حکومت کے خلاف جنگ کی فرنٹ لائن پر ہونے اور علاقے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیش پیش رہنے پر فخر کرتا ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ قومی اتحاد، لبنان کا امن و استحکام اور تمام لبنانی گروہوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی، اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ہے۔

واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے اپنے  اجلاس میں حزب اللہ لبنان کا نام دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جس پر علاقے میں حریت پسند حلقوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے جبکہ صیہونی حکومت نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

متعلقہ مضامین
کمینٹس

جواب دیں

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *


+ 6 = سیزده