صفحه اصلی » خبریں » ثقافتی » جمہوریہ اسلامی ایران کے اعلی عہدہ داروں کی طرف سے رہبر انقلاب کو تعزیتی پیغامات

جمہوریہ اسلامی ایران کے اعلی عہدہ داروں کی طرف سے رہبر انقلاب کو تعزیتی پیغامات

شائع کیا گیا 23 مارس 2015میں | کیٹیگری : ثقافتی
فونٹ سائز

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے الگ الگ پیغامات جاری کرکے رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای کو ان کی ہمشیرہ سیدہ فاطمہ حسینی خامنہ ای کے انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں امام خامنہ ای مدظلہ العالی اور مرحومہ کے تمام اہل خانہ اور کو تسلیت و تعزیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ خداوند عالم سے مرحومہ کے لیے رحمت واسعہ اور اھل خانہ کے لیے صبر و اجر اور امام خامنہ ای کے لیے صحت و سلامتی اور طول عمر کی دعا کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے اپنے پیغام میں رہبر معظم کو تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے تمام اہل خانہ کے لیے صبر اور مرحومہ کےلئے مغفرت کی دعا کی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی سیدہ فاطمہ حسینی خامنہ ای کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے جبکہ مرحومہ مغفورہ کے لیے رحمت و مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ہمشیرہ سیدہ فاطمہ حسینی خامنہ ای گزشتہ شب ۸۹ سال کی عمر میں تہران کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئی ہیں ان کے تشییع جنازہ کے مراسم ۲۳ مارچ بروز پیر کو قم میں انجام پائیں گے۔

متعلقہ مضامین
کمینٹس

جواب دیں

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *


چهار + = 6