صفحه اصلی » خبریں » معاشیات » ایران اور فرانس کے باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

ایران اور فرانس کے باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

شائع کیا گیا 18 آوریل 2016میں | کیٹیگری : معاشیات
فونٹ سائز

ایران اور فرانس نے ٹرانسپورٹ اور شہری ہوا بازی کے شعبے میں باہمی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔

تعاون کے ان سجھوتوں پر تہران میں ایران اور فرانس کے وزرائے ٹرانسپورٹ نے دستخط کیے۔

فرانس کے وزیر ٹرانسپورٹ نے سمجھوتوں پر دستخط کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کو مسافر بردار طیاروں کی فراہمی کا عمل تیز کیے جانے کا اعلان کیا ۔ ایلن ویڈالس کا کہنا تھا کہ مسافر بردار طیاروں کی فروخت کے سمجھوتوں کو حتمی شکل دی گئی ہے اور اس پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایئر فرانس کے دس فی صد پرزہ جات امریکہ سے حاصل کیے جاتے ہیں اور ہم اس بارے میں امریکہ سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ فرانس کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ہم نے فرانسیسی کمپنیوں سے کہہ دیا ہے کہ وہ ایران میں اپنے منصوبوں کی تفصیلات سے حکومت کو آگاہ کریں جبکہ شہری ہوا بازی کے شعبے میں کئی منصوبے تیار بھی کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مالیاتی معاملات طے کیے جا رہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ مستقبل میں ایران اور فرانس کے تعلقات انتہائی خوشگوار اور گہرے ہوں گے۔

ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ عباس آخوندی نے اس موقع پر کہا کہ تہران کو پوری امید ہے کہ ایران اور فرانس کے تعلقات مثالی بن کر ابھریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے اٹھارہ ماہ سے ایران، فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک ٹھوس اور صحیح سمت میں قدم اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کو مسافر بردار طیاروں کی فروخت کے معاہدے کو بہت جلد فائنینس کرنے والی ہے۔

ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ہم نے فرانسیسی وفد کے ساتھ ہوابازی، ریلوے اور سمندری ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کے بارے میں اچھے مذاکرات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تہران مشہد ریلوے لائن کی جدید کاری کے بارے میں بھی فرانس کے ساتھ ایک سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ تہران اور پیرس کے تعلقات میں تیزی کے ساتھ فروغ آ رہا ہے اور دوہزار سولہ اور سترہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان لین دین میں زبردست اضافے کی توقع ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فرانس کے وزیر ٹرانسپورٹ اور دیگر اعلی عہدیدار اتوار کو ایران کے لیے ایئر فرانس کی پہلی پرواز سے تہران پہنچے ۔ ایئر فرانس نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کے لیے اپنی پروازیں اتوار سے دوبارہ شروع کردی ہیں۔

متعلقہ مضامین
کمینٹس

جواب دیں

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *


+ 8 = ده