صفحه اصلی » عراقی انٹرویوز » ایران اسلامی کی مختلف ترقیات اور پیشرفتیں، سب امام خمینی (رح) کے بدولت ہے؛ کریم قارش

ایران اسلامی کی مختلف ترقیات اور پیشرفتیں، سب امام خمینی (رح) کے بدولت ہے؛ کریم قارش

شائع کیا گیا 01 جولای 2015میں | کیٹیگری : عراقی انٹرویوز
فونٹ سائز

السلام علیکم؛ اپنا تعارف کیجیے اور بتائیے اب تک کتنی دفعہ ایران آچکے ہیں؟

میرا نام کریم قارش ہے اور میری عمر 45 برس ہے اور میں بغداد کا رہنے والا ہوں۔ میرا پیشہ  اخباروں کے لئے فوٹوگرافی کرنا ہے اور  میں”ایران و عراق کے درمیاں دوستی” نامی گروہ کا رکن ہوں۔ اب تک 4 مرتبہ ایران آچکاہوں اور ایران کے مختلف شہر جیسے مشہد، قم، کرمانشاہ، اور شمالی علاقہ جات کا نظارہ کیا ہے۔

ایران میں آنے سے پہلے ایران کے متعلق کیا رائے تھی؟

میں ایران سے واقف نہ تھا۔ صدام  کی ایران کے خلاف پروپیگنڈوں کا اثر ہم پر بھی ہو چکا تھا۔ صرف ایک مثبت خیال ایران کے بارے میں جو تھا وہ یہ تھا کہ ایران میں مختلف زیارتگاہیں موجود ہیں، مشہد جیسی زیارتگاہیں۔ ایران کے متعلق کوئی منفی رائے نہ تھی البتہ کوئی زیادہ مثبت رائے بھی قائم نہ ہو پائی تھی۔

ایران میں آنے کے بعد ایران کو کیسے پایا؟ کیا آپ کی رائے میں تبدیلی محسوس ہوئی؟

ایران میں آنے کے بعد جب یہ سب ایران اسلامی کی ترقیاتی نظام اور انقلاب کے مختلف ثمرات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا تو اس کے متعلق  سو فیصد مثبت خیالات ہوگئے۔ یقینی طور پر ایران کو مختلف مسائل میں کامیابیاں اور پیشرفتیں اور ترقیاں حاصل ہوئی ہیں۔ یہ سب انقلاب کی برکت سے ہے۔ میں بہت دعا کرتا ہوں اور خداوند متعال سے دعا مانگتا ہوں کہ ہمارے ملک کو بھی ایران جیسی اچھی حکومت ملے۔

آپ کی رائے امام خمینی علیہ الرحمۃ کے متعلق کیا ہے؟

امام خمینی علیہ الرحمۃ، حقیقی طور پر  ایک امام تھے۔ ایران کی کامیابیاں اور ترقیاں، امام خمینی علیہ الرحمۃ کی بدولت اور برکت سے ہے۔ آج ایران نہ صرف عربی ممالک سے بلکہ دنیا کے مختلف عالمی طاقتوں سے زیادہ ترقیاں اور پیشرفتیں حاصل کر چکا ہے اور وہ ان سے کوسوں مزید آگے بڑھ چکا ہے۔ اور یہ سب امام خمینی علیہ الرحمۃ کی برکت سے ہے۔

آپ اگر ایرانی عوام سے ایک عراقی باشندہ کی جانب سے بات کرنا چاہیں تو کیا کہنا چاہیں گے؟

میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ میں امام خامنہ ای اور ایرانی اچھی عوام سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور خداوند متعال سے یہ دعا مانگتا ہوں کہ آپ کو اور آپ کے عظیم انقلاب کو مزید تحفظ اور ترقی عطا فرمائے۔

آپ کا بہت ممنون ہوں جو آپ نے اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا۔

 

 

متعلقہ مضامین
کمینٹس

جواب دیں

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *


هفت + = 16