صفحه اصلی » خبریں » سیاسی » امریکیوں کی نظر میں صدر اوباما خود امریکا کیلیے سب سے بڑا خطرہ ہیں

امریکیوں کی نظر میں صدر اوباما خود امریکا کیلیے سب سے بڑا خطرہ ہیں

شائع کیا گیا 31 مارس 2015میں | کیٹیگری : سیاسی
فونٹ سائز

امریکیوں کے نزدیک ان کے اپنے ہی صدر باراک اوباما ملک کے لیے روسی صدر ولادمیر پوٹن سے بھی بڑا خطرہ ہیں۔

غیر ملکی خبررساں نے آئی پی ایس او ایس کے تعاون سے ایک سروے کیا جس میں ڈھائی ہزار سے زائد امریکیوں سے ایسے افراد کے بارے میں پوچھا گیا جو اداروں اور ملک کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں، اس سروے میں ایک سے پانچ تک کے پیمانے مقرر کیے گئے جس میں ایک نمبر پر بغیر کسی خطرے جب کہ پانچ نمبر پر شدید ترین خطرے والی شخصیت کا نام جانچنے کے لیے کہا گیا۔

اس آن لائن سروے میں 34 فیصد ریپبلکن اراکین نے صدر اوباما کو فوری خطرہ کہا جب کہ صدرپوتن کو یوکرین پر حالیہ مہم جوئی کے باوجود 25 فیصد افراد نے خطرناک قرار دیا، سروے میں 23 فیصد لوگوں نے شامی صدر بشارالاسد کو خطرہ قراردیا جن پر اپنے ہی لوگوں پر کلورین گیس اور بیرل بم گرانے کا الزام ہے۔

متعلقہ مضامین
کمینٹس

جواب دیں

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *


+ شش = 15