صفحه اصلی » خبریں » آج کا تبصرہ » امت اسلامی کے خلاف سب سے بڑی سازش؛ امام خامنہ ای کی نظر

امت اسلامی کے خلاف سب سے بڑی سازش؛ امام خامنہ ای کی نظر

فونٹ سائز

آج امت اسلامی کے دشمنوں کی سب سے اہم چال اختلاف کی ایجاد ہے؛ وہ اختلاف ایجاد کرتے ہیں اگر کوئی اس کو مانتا ہے کہ اسلامی تحریک اور اسلامی بیداری، بڑی طاقتوں کے مفادات کو للکارتی ہے تو قہراً آپ یہ بھی سمجھ سکتے ہیں کہ بڑی طاقتیں اپنی تمام کوششوں کو یکجا کرتی ہیں تا کہ ہم مسلمانوں کے درمیان اختلاف ایجاد کر سکیں، ان کو آپس میں لڑا دیں، ان کو آپس میں الجھا دیں اور ان کو سوچنے کا موقعہ بھی نہ دیں۔

یہ وہ کام ہے کہ جسے اس دور میں وہ پوری شدت اور حدت کے ساتھ انجام دے رہے ہیں، اسلامی فرقوں کے درمیان اختلاف کے اسباب کو۔ خاص کر شیعہ اور سنی کے درمیان۔ جس قدر بھی وہ کر سکتے ہیں بھڑکا رہے ہیں، دلوں کو ایک دوسرے کے کینے سے ایک دوسرے کے بارے میں بد گمانی سے بھر رہے ہیں، یہ کام ہے کہ جس کو استعمار کے ہاتھ انجام دے رہے ہیں، بد قسمتی سے کچھ لوگ ہمارے اندر سے بھی، ہم مسلمانوں کے درمیان سے چاہے وہ ہمارے سنی ہوں یا شیعہ ہوں، ان کی مدد کررہے ہیں، وہ غافل ہیں! وہ اس سے غفلت میں ہیں کہ جو کچھ وہ کینہ اور دشمنی ایجاد کرنے کے لیے انجام دے رہے ہیں اور ایک دوسرے کی مخالفت اور خصومت کو ظاہر کرتے ہیں، یہ بڑی طاقتوں کے مفادات میں ہے؛ وہ نہیں سمجھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین
کمینٹس

جواب دیں

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *


5 + شش =