صفحه اصلی » انٹرویوز » امام خمینی (رہ) کے افکار و نظریات، اسلامی ممالک کے اہداف و مقاصد کے لئے ترقی اور پیشرفت کا باعث ہے۔

امام خمینی (رہ) کے افکار و نظریات، اسلامی ممالک کے اہداف و مقاصد کے لئے ترقی اور پیشرفت کا باعث ہے۔

شائع کیا گیا 19 ژوئن 2014میں | کیٹیگری : انٹرویوز
فونٹ سائز

تھائی لینڈ کے ثقافتی سرگرم عمل فعال: امام خمینی )رہ(کے افکار و نظریات، اسلامی ممالک کے اہداف و مقاصد کے لئے ترقی اور پیشرفت کا باعث ہے۔

تھائی لینڈ کے ثقافتی اور اقتصادی  امور میں سرگرم عمل فعال نے کہا: امام خمینی )رہ( کے حکیمانہ اور مدبرانہ سیاسی، ثقافتی، سماجی، دینی اور اقتصادی افکار و نظریات، عالمی ممالک کے اہدااف و مقاصد کے لئے ترقی اور پیشرفت کا باعث ہے۔

 

ڈاکٹر تاکی بانکی نے ابناء روح اللہ انسٹیٹیوٹ کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے، امام خمینی)رہ(اور عالم اسلام کے مستقبل کے حالات کے بارے میں کہا: میں نے امام خمینی )رہ(کے زندگی کے بارے میں  گہرے مطالعے کیے  ہیں، تا کہ ان کے بارے میں پہچان اور معرفت زیادہ سے زیادہ حاصل کی جا سکے، امام خمینی )رہ(وہ عظیم الشان شخصیت تھے جن میں پختہ ارادہ، ایک بڑی ہمت اور شجاعت کے ساتھ موجود تھا۔

 

انہوں نے کہا: امام خمینی )رہ( کے حکیمانہ اور مدبرانہ سیاسی، ثقافتی، سماجی، دینی اور اقتصادی افکار و نظریات، عالمی ممالک کے اہدااف و مقاصد کے لئے ترقی اور پیشرفت کا باعث ہے۔

بانکی نے مزید کہا: تھائی لیند کی عوام امام خمینی )رہ( کی شخصیت کے بارے میں بہت کم شناخت اور پہچان رکھتے ہیں، امید ہے کہ دونوں ممالک کے ثقافتی امور کے سرگرم وزرا اور مشیروں کے درمیان پہلے سے زیادہ تعلقات قائم ہوں تا کہ تھائی لینڈ کی عوام کے لئے امام خمینی)رہ( کی شخصیت کے مختلف پہلو ظاہر ہوں۔

 

تھائی لینڈ کے ثقافتی اور اقتصادی  امور میں سرگرم عمل فعال نے کہا: عالمی ممالک میں جو لوگ امام خمینی )رہ( کے بارے میں معرفت اور شناخت رکھتے ہیں ان کو معلوم ہے کہ وہ اسلامی انقلاب کے بانی اور موسس اور اسی طرح حقیقت میں وہی اسلامی بیداری کے علمبردار تھے۔

 

بانکی نے مزید کہا: تھائی لینڈ میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اسلامی بیداری میں سرگرم ہیں، میں بھی جامعۃ المصطفی العالمیہ کے بارے میں جاننے اور پہچاننے کے لئے آیا ہوں، اور اسی طرح قم جو عالم اسلام کا اصلی مرکز ہے پہلے سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کے لئے یہاں حاضر ہوا ہوں۔

متعلقہ مضامین
کمینٹس

جواب دیں

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *


4 + دو =