صفحه اصلی » عراقی انٹرویوز » امام خمینی (رح) ہماری صدی کے عظیم الشان رہبر و قائد ہیں؛ قاسم الجیزانی

امام خمینی (رح) ہماری صدی کے عظیم الشان رہبر و قائد ہیں؛ قاسم الجیزانی

شائع کیا گیا 21 آوریل 2015میں | کیٹیگری : عراقی انٹرویوز
فونٹ سائز

السلام علیکم، آپ کا کیا تعارف ہے اور بتائیے کہ اب تک کتنی بار ایران آچکے ہیں؟

میرا نام قاسم الجیزانی ہے اور 60 سال میری عمر ہے۔ میں اب تک 4 بار ایران آچکا ہوں۔

پہلی بار ایران آنے سے پہلے آپ کی ایران کے بارے کیا رائے تھی؟

ہم نے گمراہ کن میڈیا اور چینلوں سے سنا کرتے تھے کہ ایران کی حکومت ایرانی عوام سے اچھا سلوک نہیں کرتی اور انہیں قتل کررہی ہے اور اسلام کے نام پر عربوں سے دشمنی کرنے میں سرگرم ہے؛ لہذا ایران کے بارے میں کچھ اچھے خیالات نہ تھے۔

ایران آنے کے بعد آپ کی رائے ایران کے متعلق کیا تھی؟

میری رائے بالکل بدل چکی تھی۔ میں نے اس بات کو اچھی طرح محسوس کیا کہ آج کی سامراجی طاقتوں کے میڈیا اور چینلوں نے اسلامی جمہوریہ ایران پر کتنے بڑے بڑے ظلم ڈھائے ہیں اور اب بھی مختلف الزامات لگانے میں سرگرم ہے۔ اور جو کچھ بھی چینلوں میں ایران کے خلاف بیان کیا جارہا ہے وہ سب واضح جھوٹ ہے۔ میں نے ایران کو ایک اچھا اور خوبصورت ملک پایا، ان باتیں کے بالکل خلاف جو سنی تھی۔ میں نے ایران میں لوگوں کے درمیان گرم جوشی اور محبت پائی۔ عراقی عوام کو ایرانی عوام سے بہت محبت ہے۔ اگر ایران نہ ہوتا تو علاقائی سطح پر شیعہ اب تک نیست و نابود ہو چکا ہوتا۔ ایران، اسلام سے دفاع کرنے میں سرگرم ہے۔ ایران علاقائی سطح پر ایک اہم طاقت اور ملک مانا جاتا ہے۔ اور یہ سب امام خمینی علیہ الرحمۃ کی برکتوں میں سے ہے۔

آپ کی رائے امام خمینی علیہ الرحمۃ کے متعلق کیا ہے؟

امام خمینی علیہ الرحمۃ ہمیشہ امن و مسالمت کی لئے جدوجہد کرتے رہے۔ امام تمام ممالک اور خاص کر ہمسایہ ممالک کے درمیان امن و سالمیت قائم رہنے کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔ امام خمینی علیہ الرحمہ ہماری صدی کے عظیم الشان رہبر و قائد ہیں۔ جنہوں نے عالمی سیاسی اور طاقتی توازن کو اچھی طرح بدل کر رکھ ڈالا۔ جب وہ پیرس سے ایران آنے لگے تو یہ بات محتمل تھی کہ ان کے جہاز کو ایرانی سامراجی اور ظالم حکومت کے ذریعے اڑا دیا جائے مگر ان کو اس بات سے کبھی بھی نہ صرف خوف نہ تھا؛ بلکہ وہ بڑے اطمینان اور یقین کے ساتھ اپنے وطن واپس آپہنچے۔ ان کا اس حد تک اطمینان اور یقین ان کے عظیم المرتبت ہونے پر واضح دلیل اور ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین
کمینٹس

جواب دیں

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *


+ 9 = چهارده