صفحه اصلی » عراقی انٹرویوز » امام خمینی (رح) کے انقلاب کی کامیابی کا راز، ایک صحیح سوچ و فکر کا ہونا تھا؛ فائز عبدالعظیم

امام خمینی (رح) کے انقلاب کی کامیابی کا راز، ایک صحیح سوچ و فکر کا ہونا تھا؛ فائز عبدالعظیم

شائع کیا گیا 01 جولای 2015میں | کیٹیگری : عراقی انٹرویوز
فونٹ سائز

 السلام علیکم؛ اپنا تعارف کیجیے اور بتائیے کتنی دفعہ ایران آچکے ہیں؟

میرا نام فائز عبدالعظیم ہے اور میں اب تک دو مرتبہ ایران آچکا ہوں۔

آپ کی رائے ایران اسلامی کے بارے میں کیا ہے؟

میں جب نجف میں تھا تو ایران کے متعلق بہت سنا کرتا تھا کہ ایک شیعہ مذہب کی بناء حکومت  قائم ہوئی ہے۔ چنانچہ امیر المومنین حضرت علی علیہ  السلام کا فرمان ہے کہ اگر پردے اٹھادیے جائیں تو میرے یقین میں اضافہ نہیں ہوگا۔ تو اب جب میں ایران میں ہوں اور یہ سب ترقیاں اور پیشرفتیں دیکھ رہا ہوں تو میرے یقین میں اضافہ نہیں ہوا؛ کیونکہ میں بخوبی جانتا ہوں کہ ایک شیعہ ملک کو ایسے ہی ہونا چاہیے۔

عربوں اور غیر عربوں  میں تقوا کے معیار کے  سوا کوئی فرق نہیں پایا جاتا۔ یہاں کی اسلامی حکومت نے شیعہ کو دنیا میں طاقتور بنا دیا ہے اور یہ سب امام خمینی علیہ الرحمۃ کے انقلاب کی برکت سے قائم ہوا ہے۔ اس انقلاب نے شیعہ کو متحد کیا اور ان شاء اللہ بہت جلد اسرائیل نیست و نابود ہو جائے گا۔

آپ کی رائے امام خمینی علیہ الرحمۃ کے بار ے میں کیا ہے؟

امام خمینی علیہ الرحمۃ صرف ایک شخص تھے اور اس کے باوجود کے صرف ایک ہی تھے اور زندان میں، تو ان کے پاس نہ بم تھا، نہ اسلحہ اور نہ ہیلی کاپٹر اور نہ ہی کوئی فوج؛ صرف ایک چیز موجود تھی، وہ بھی ایک صحیح سوچ اور فکر تھی؛ شاہ کے پاس اسلحہ بھی تھا اور طاقت بھی، مگر ایک صحیح سوچ اور فکر موجود نہ تھی۔ امام خمینی علیہ الرحمۃ کی صحیح فکر وسوچ جو اسلام کی ہی فکر و سوچ تھی، شاہ کے اسلحہ پر غالب ہوگئی اور یہی انقلاب کی حیثیت اور اہمیت ہے۔

آپ کی نظر میں ایران کا مغربی ایشیا اور عالمی ممالک کے ساتھ کیسا کردار ہے؟

ایران ایک بہت بڑا اور وسیع ملک ہے؛ اور نہ صرف خطے میں، بلکہ پوری دنیا میں ایک مانی گئی بڑی طاقت ہے۔ اگر امریکہ، ایران کو تباہ کرسکتا تو  ایک لمحہ بھی دیر کو جائز نہ سمجھتا؛ اب کیونکہ وہ اس بات کو بخوبی جانتا اور سمجھتا ہے کہ حملہ کرنے میں اس کی اور اسرائیل کی جان خطرے میں پڑ جائے گی تو اس بات کو  پس پشت ڈالے ہوئے ہے۔ ہم انقلاب اسلامی ایران کو ایک بہت بڑا انقلاب سمجھتے ہیں؛ کیونکہ یہی انقلاب ہے جس نے امریکا کے ہر کام کے راستہ پر رکاوٹ بنا ہوئے ہے  اور اس کی مزید کمزوری کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کا مطلب، دنیا کے تمام حقیقی مسلمانوں کی کامیابی ہے۔

آپ کا شکر گذار ہوں جو آپ نے اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا۔

 

متعلقہ مضامین
کمینٹس

جواب دیں

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *


سه + 4 =