صفحه اصلی » عراقی انٹرویوز » امام خمینی (رح) نے ایران کو ایک صحیح اور درست راستہ دیکھایا؛ عبدالمجید عبدالکاظم

امام خمینی (رح) نے ایران کو ایک صحیح اور درست راستہ دیکھایا؛ عبدالمجید عبدالکاظم

شائع کیا گیا 19 مارس 2015میں | کیٹیگری : عراقی انٹرویوز
فونٹ سائز

السلام علیکم؛ اپنا تعارف کیجیے اور بتائیے آپ کا پیشہ کیا ہے؟

میرا نام عبدالمجید عبدالکاظم ہے، میری 53 سال عمر ہے اور میں عراق کے صوبہ ذی قار کے ناصریہ شہر میں فوٹوگرافروں کے انجمن کا سربراہ ہوں۔

آپ اب تک کتنی مرتبہ ایران آچکے ہیں؟ آنے سے پہلے آپ کی رائے ایران کے متعلق کیا تھی؟

اب تک 2 مرتبہ آچکا ہوں، پہلی مرتبہ قم اور مشہد کے مقامات مقدسہ کی زیارت کرنے کے لئے آیا تھا۔ آنے سے پہلے ایران کے متعلق میری رائے کچھ مثبت نہ تھی۔ ایران کو ایک غیر ترقی یافتہ ملک سمجھتا تھا۔ ایران کے بارے میں معلومات کم ہونا ہی اس کی وجہ تھی، کیونکہ عالمی میڈیا، ایران کے خلاف غلط نظریات اور برے افکار کو پھیلانے میں سرگرم ہیں اور ہم نے بھی انہیں کی بات کو تسلیم کر رکھا تھا۔

ایران میں آنے کے بعد آپ کی ایران کے متعلق کیا رائے ہے؟

میں جب ایران آیا تو دکھ کر حیران ہوا کہ جو کچھ میں نے اب تک سنا اور دیکھا تھا وہ سب جھوٹ تھا، کیونکہ ایران کو ایک تعمیرات عامہ میں سرگرم، ملک کی آبادی اور آسائش خلائق عامہ میں پرجوش اور کوشاں ہونے کے اعتبار سے بہت ترقی یافتہ ملک پایا۔ میں نے یہ جو تصاویر بنائی ہیں، اپنے ملک میں جا کر ان کی نشر و اشاعت کروں گا تا کہ ہمارے عراقی عوام کو علم ہو کہ ایران ایک ترقی یافتہ ملک ہے۔

آپ کی امام خمینی علیہ الرحمہ کے متعلق کیا رائے ہے؟

امام خمینی علیہ الرحمۃ نے ایران کو ایک صحیح اور درست راستہ دیکھایا۔ یہ سب ترقیاتی اور پیشرفتیں امام خمینی علیہ الرحمۃ کی جدو جہد کے بدولت ہے۔ میں عراقی مقامات کو کہنا چاہوں گا کہ وہ انقلاب اسلامی ایران کے ثمرات سے سبق حاصل کر کے اپنے ملک کو بھی سنواریں۔

آپ کے شکر گذار ہیں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا۔

متعلقہ مضامین
کمینٹس

جواب دیں

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *


4 + چهار =