صفحه اصلی » خبریں » سیاسی » اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے خفیہ رابطے

اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے خفیہ رابطے

شائع کیا گیا 16 مارس 2015میں | کیٹیگری : سیاسی
فونٹ سائز

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو سے قریب مانے جانے والے اخبار “اسرائیل ھایوم” نے لکھا ہے کہ موساد کے سربراہ نے گذشتہ سال دسمبر کے مہینے میں خفیہ طور پر سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

سعودی عرب اسرائیل کیلئے عنقریب تیل کی فروخت شروع کر دےگا۔ “اسرائیل ھایوم” نے سعودی عرب کے وزیرپٹرولیم علی النعیمی کے حوالے سے لکھا ہے کہ ریاض دنیا کے ہر ملک کو تیل فروخت کرنے کیلئے آمادہ ہے، جس کے نتیجے میں سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کیلئے تیل کی فروخت بعید نہیں ہے۔ اخبار نے النعیمی کے حوالے سے یہ بھی انکشاف ہے کہ دنیائے عرب کے بیشتر ممالک، اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہیں جس کی بنا پر اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعاون میں کوئی رکاوٹ نہیں پائی جاتی۔

اخبار”اسرائیل ھایوم” نے گذشتہ برسوں کے دوران سعودی عرب اور اسرائیل کے خفیہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان تعلقات کو، اب آشکار کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں اسرائیل اور سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں کچھ رپورٹیں جاری کی ہیں۔

متعلقہ مضامین
کمینٹس

جواب دیں

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *


9 + = هجده